(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ شنگرئی میں ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس پی شاہ حسین کے مطابق گذشتہ رات چار، پانچ ڈاکوؤں نے شنگرئی روڈ پر ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔ گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل کے اہلکاروں نے شک کی بنا پر ان کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمان اللہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو جمیل خان ساکن گانشال، ڈھیرئی کانجو حال سخاکوٹ ہلاک ہوگیا۔ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے باقی ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Swat
