(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ شور میں روڈ رولر الٹنے سے ڈرائیور جان بحق ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں اسکول وین سے گرکر چودہ سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے شور کے موضع پانساٹ میں روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران روڈ رولر فنی خرابی کے باعث بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور گل زادہ سکنہ سُلاتنڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب تحصیل مٹہ ہی کے علاقے شور میں اسکول وین سے آٹھویں جماعت کا طالب علم چودہ سالہ اسدخان ولد امین خان گر کر شدیدزخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا، مگر وہاں وہ جانبرنہ ہوسکا اوردم توڑ گیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔
Swat
