(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی ہاتھوں کی صفائی کا عالمی دن منایاگیا۔ اس موقع پر ودودیہ ہال میں انجمن تحفظ ماحولیات کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتاز علی شاہ، ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب اور پروفیسر عطا الرحمان عطا نے کہا کہ گندے ہاتھ چوں کہ بہت ساری بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے 15اکتوبر کو شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ذریعے ہم بہت سے بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
Swat
