(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو پولیس سٹیشن میں گذشتہ روز ڈی آر سی ممبران کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او سوات قاسم علی خان، ڈی ایس پی کبل شیر افسر، ایس ایچ او مجیب عالم خان، چیئرمین ڈی آر سی مجید اللہ خان اور ڈی آر سی ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین دی آر سی مجید اللہ خان نے ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آر سی ممبران عوام کی خدمت کے لیے بغیر لالچ کے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ڈی آر سی کو 888 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 784 تنازعات کو باہمی رضا مندی سے حل کیا گیا۔ ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) خیبر پختونخوا کی پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے، جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بناکر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔
Swat
