Swat

بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے کی تین بار سزائے موت برقرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بشام میں معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیاتی اور بعد میں قتل کرنے والے مجرم جمراز خان کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا کرملزم کی تین بار سزائے موت کو برقرار رکھ دیا۔ چند روز قبل بچی کی جانب سے حافظ اشفاق احمد اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رضاء الدین اور ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو تین بار سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔