(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقے لگن میں 75سالہ شخص پہاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بحرین اسلام الحق کے مطابق نواحی علاقے لگن میں 75 سالہ شمس العمر ولدسلطان علی دیگر افراد کے ہمراہ پہاڑی پر گیا تھا کہ اس دوران اس پر مرگی کا دورہ پڑگیا۔پہاڑی سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
Swat
