(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں صفائی مہم کے سلسلے میں ججوں کے بیچلر ہاسٹل گل کدہ اور اس کے ارد گرد صفائی کی اور پودے لگائے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضی سوات شعیب خان، سینئر سول جج (ایڈمن) سوات عبدالسلام خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات سید نعیم خان اورپروبیشن آفیسر سوات رضا محمد نے بیچلر ہاسٹل کی حدود میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات نے کہاکہ صفائی نصاف ایمان ہے۔ اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر شجر کاری پر بھی زور دیا۔
Swat
