Swat

سوات، انصاف سستا بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں انصاف سستا بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں مینگورہ اور کبل میں سستے بازار قائم ہوں گے۔ 30,30دکانیں شامل ہوں گی۔ مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر زمین اور دیگر انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز بابوزئی اور کبل، پولیس حکام، ٹی ایم اوز، ڈی ایف سی سوات، حلال فوڈ اتھارٹی کے نمائندے، یوٹیلٹی سٹور کے انچارج اور محکمہئ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ بازاروں کے لئے زمین کا بندوبست اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز کے ذمے لگایا گیا۔ سٹرکچر کے قیام، پانی کی فراہمی اور نکاسیِ آب کے انتظامات کے لئے ٹی ایم ایز کو ہدایت جاری کی گئی۔ ڈی ایف سی سوات کو ہدایت کی گئی کہ وہ آٹا وغیرہ کے سرکاری نرخوں پر سپلائی یقینی بنائے اوریوٹیلیٹی سٹورکے انچارج خشک اجناس کے سستی داموں پر فراہمی کو یقینی بنائے گا اور کوالٹی چیکنگ حلال فوڈ کی ڈیوٹی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔