Swat

سوات، ٹماٹر کو پر لگ گئے، 160 روپے کلو کے عوض بھی نایاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے ٹماٹر کو سوات ہی میں پر لگ گئے۔ ایک کلو ٹماٹر 160 روپے کے باوجود لوگ ٹماٹر خریدنے کے لئے بازار میں چکر لگا رہے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کے روز ٹماٹرکی قیمت نرخ نامہ میں 130روپے تھی۔ سبزی منڈی میں کام کرنے والے اعظم خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان دنوں پنجاب، سندھ میں ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہورہی ہے۔ صرف سوات میں ٹماٹر کی پیداوار ہورہی ہے اور کاشت کار ٹماٹر ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچا کر اچھے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے بھارت سے آنے والے ٹماٹر پر پابندی ہے۔ افغانستان کے ٹماٹر بھی بند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جب تک دیگر علاقوں کے ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہوگی، اس وقت تک ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔