(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ محلہ دولت خیل امانکوٹ میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین دکانوں کا صفایا کردیا۔ چوروں نے کاسمیٹکس اور گارمنٹس کے تین دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور لاکھوں کا سامان لے اڑے۔ رحیم آباد پولیس نے مالکان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
