(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات سعید نعیم خان کی صدارت میں ضلع سوات میں متعین پبلک پراسیکوٹرز اور پولیس کے شعبہئ تفتیش کے ذمہ داران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع سوات میں فوجداری مقدمات کی تفتیش اور پراسیکوشن کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر نے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جرائم کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے دونوں اداروں کا جوائنٹ رول ضروری ہے۔ اس طرح ہی قانون کا بول بالا ہو گا۔
Swat
