(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارشد علی خان نے پاکستان کے اولین آرڈینو ایکسپو 2020ء کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مٹی بہت زر خیز ہے۔ یہاں کے طلبہ انتہائی ذہین ہیں۔ ان میں بھی وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے بچوں میں ہیں۔ ایس پی ایس کالج میں آرڈینو ایکسپو 2020ء کے افتتاح کے موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارشد علی خان نے بحیثیتِ مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ میں ڈھیر ساری صلاحیتیں ہیں۔ ان صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے اس طرح کی سائنسی نمائشیں کار آمد ہوتی ہیں۔ اس نمائش میں مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ نے اپنے سٹال لگائے تھے۔نمائش میں آنے والے لوگوں کو طلبہ نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔طلبہ نے پانی کا استعمال کم کرنے، بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لیے خصوصی عینک جس سے سامنے کوئی چیز یا انسان آنے پر الارم بجتا ہے، اورر دیگر روبوٹ گاڑیاں بنائی تھیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سکول 21 کے سارک ریجن کے ڈائریکٹر نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
Swat
