(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں علاقہ مانکیال کے عمائدین نے بڈئی سیرئی کے بانڈہ جات کے تنازعہ پر انتظامیہ سے انکوائری کی اپیل کردی۔ بانڈہ جات میں آگ لگانے اور فائرنگ کے واقعات کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ علاقہ عمائدین حاجی طاؤس خان، محمد بشیر مانکیالی، شاہ رضا خان، محمد اسحاق، عمر گل، امیر ثواب اور احمد زادہ میاں نے بحرین میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اور بڈئی سیر ئی کے مکینوں کے مابین تنازعات کے حوالے سے عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہیں۔ اس دوران سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری حکم نامہ اپریل 2015ء میں جاری ہوچکا ہے۔ والیِ سوات اوربادشاہ صاحب کے حکم کے مطابق گجر قبیلے کی ذاتی جائیدادنہیں۔ ہم بیس افرادسفید ریش مشران برائے ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے باوجودمخالفین میڈیا ٹرائل کرکے انتظامیہ کو پریشرائز کررہے ہیں۔ مانکیال کے افراد کے خلاف مختلف انداز میں جھوٹی ایف آئی ار درج کرائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جائیداد مانکیالی قوم کاحق ہے۔ اس ضمن میں کئی عدالتی فیصلے بھی ان کے حق میں ہوچکے ہیں۔
Swat
