Swat

حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ہزاروں کی تعداد میں جعلی مشروبات پکڑے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرکے ہزاروں کی تعداد میں جعلی مشروبات پکڑ لئے۔ حلال فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی، جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام عباس نے فوڈ سیفٹی آفیسرز نواب علی اور حنیف رحیم کے ہمراہ مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں دکانوں پر اچانک چھاپے مارے، جہاں پر موجود ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ کوالٹی برانڈ کے نام پر جعلی مشروبات کو برآمد کرلیا گیا جنہیں بعدازاں تلف کردیا گیا،اس دوران متعدددکانداروں کو بھاری جرمانہ کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔