Swat

سوات یونیورسٹی اورایٹا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق ایٹا مختلف آسامیوں کی بھرتی اور تدریسی شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے شفاف ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔ یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان اور ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شرافت خان ربانی نے ایٹا ہیڈکوارٹر پشاور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت سے یونیورسٹی آف سوات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔