(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آج وزیر اعظم کے دورہ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سوات پہنچنے کے بعد ”صحت کارڈ“ کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد وہ گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کرلیا گیا اور کرسیاں لگا دی گئیں۔ سٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور امکان ہے کہ آج مینگورہ شہر میں وزیر اعظم کے جانے تک موبائل سروس کو بھی بند رکھا جائے گا۔
Swat
