Swat

مینگورہ، پہلا سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی پریمئر لیگ ٹورنامنٹ کی تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پہلا سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی پریمئر لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اکیڈمی کے کوچز، کپتانوں اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں قراندازی کے ذریعے کٹیگری اے، بی اور سی سے 12 کھلاڑی اور 2 گیسٹ کھلاڑی منتخب کے گئے۔ ٹیموں کی سلیکشن کی گئی۔ سلیکٹیڈ ٹیموں میں سوات بلوٹیم، سوات یلو، سوات وائٹ اور سوات اورینج چار ٹیمیں شامل کرلی گئیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد عبدالمالک سابق کھلاڑی، محمد امین،رحمت علی قاری صاحب،محمد نبی اور سیاب خان تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوات یوتھ اکیڈمی کے چیئر مین اور انٹر نیشنل کھلاڑی محمد ایاز خان نے بتا یا کے یہ پریمیر لیگ نہ صرف سوات بلکہ پورے صوبے میں پہلی دفعہ کھیلا جارہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔