(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نشاط چوک میں سابق کونسلر سپین خان کی قیادت میں عوام نے مہنگائی اور وزیراعظم عمران خان کے دورے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ لوگوں نے ”گو عمران گو“ اور ”عمران خان مردہ باد“ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ عمران خان صحت کارڈ کا افتتاح کرنے آئے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی سے چھٹکارا چاہئے۔ہمیں اسپتالوں میں مفت علاج چاہئے۔ ہم مزید سبز باغوں سے دھوکا کھانے والے نہیں۔
Swat
