(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ کی حسین وادی میں ماونٹین سائیکلنگ کے فائنل مقابلے اختتام پذیر،میل کٹیگری میں دانش نے پہلی، اسرار اور عثمان نے دوسری جب کہ سمیع الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ وومن کٹیگری میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ثمین نے پہلی، سمرین نے دوسری اور رمشا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلوں میں کل 31 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پانچ خواتین اور 26 مرد کھلاڑی شامل تھے۔مقابلوں میں صوبہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا اور سوات کے ملم جبہ ریزارٹ سمیت پی سی ملم جبہ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
Swat
