Swat

سوات یونیورسٹی جنسی ہراسانی کیس، انکوائری کمیٹی سوات پہنچ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی جنسی ہراسانی کیس میں انکوائری کمیٹی سوات پہنچ گئی۔ سوات یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر(ز) نے یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کو درخواست دی تھی کہ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز اہلکار اُن کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے جس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ خاتون پروفیسر نے پولیس کو درخواست میں مطلوبہ میسج اور فون نمبر بھی مہیا کیے تھے۔ خاتون پروفیسر نے اپنے تبادلے کو خلاف قانون قرار دے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں ہائی کورٹ نے ان کے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے رجسٹرار پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کو ہراساں کررہے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان پر مزید مہربانی کرکے گذشتہ روز اُن کو سوات یونیورسٹی درگئی کیمپس کے ڈائریکٹر کے اختیارات بھی سونپ دئے۔ اس سے پہلے وہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی بھی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔