Swat

قانون کے مطابق کام کرنے والوں کیلئے مشکلات پیداکی جا رہی ہیں، متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن ملاکنڈڈویژن کے صدر خائستہ باچا اوردیگرعہدیداروں نے ایک اجلاس میں اس بات پر افسوس کااظہارکیا کہ جولوگ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کے خلاف قانون بے بس نظرآرہا ہے۔ قانون کے مطابق کام کرنے والوں کیلئے قانون شکن عناصر مشکلات پیداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ٹرانسپورٹ کاکام کرنے والوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل بس سٹینڈ کو منتقل کیاجارہاتھا، تو اس وقت ہم نے انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کیا۔ بغیرکسی مزاحمت کئی بس سٹینڈ منتقل ہوگئے۔ اس وقت انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی طرف سے ہمارے ساتھ ایک تحریری معاہدہ طے پایاگیا۔ قمبربائی پاس سے لے کر اینگروڈھیرئی چوک تک کے علاقے کو ریڈزون قرار دیاگیاہے۔ اس حدود میں کسی قسم کے ٹرانسپورٹ سٹینڈ اور اڈے قائم نہیں ہوں گے، لیکن بعدمیں ڈی کلاس لائسنس کے ذریعے ریڈزون میں اڈوں کی بھرمارنے سی کلاس کے تحت جنرل بس سٹینڈ کی حدود میں رہنے والے ٹرانسپورٹرز کم کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے رکھ دیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔