(باخبر سوات ڈاٹ کام) مرغزار کے علاقے مشین آباد کے مکینوں کا پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک مرغزار روڈ کو احتجاجاً بند کردیاتھا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر علاقے کے سابق ناظم امجدعلی خان نے میڈیا کو بتایاکہ مشین آباد گاؤ ں کے لئے تین سال قبل پرائمری سکول منظورہ ہوچکاہے۔ اس پر ٹینڈر بھی ہوا ہے۔ ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے سی این ڈبیلو کے اکاونٹ میں منتقل بھی ہوچکے ہیں، مگر سکول کی تعمیر پچھلے تین سالوں سے عدم تعمیر کا شکارہے، جس پرمقامی لوگ احتجاج پر مجبورہوگئے ہیں۔
Swat
