(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ ن کو 13 نومبر کو گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت دے دی۔ ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو جلسہ کرنے کی اجازت سے انکار کیا تھا، جس پر ن لیگ نے خواجہ صلاح الدین کی وکالت میں ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ ن لیگ کی جانب سے صوبائی صدر امیر مقام اور ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ اور فضل الرحمان نونو پیش ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے انجینئر امیر مقام نے عدالت کو بتایا کہ 6 نومبر کو اسی گراؤنڈ میں تحریک انصاف نے جلسہ کیا تھا اور حکومتی پارٹی کے لیے نہ کوئی ”ایس او پیز“ تھے، نہ سیکورٹی رسک۔ اب جب ہم جلسہ کر رہے ہیں، تو صوبائی حکومت کے ایما پر انتظامیہ ان کو اجازت نہیں دے رہی۔ اس پر فاضل بنچ نے انتظامیہ کو کہا کہ پرُامن جلسہ ہر کسی کا حق ہے اور ن لیگ کو بھی جلسہ کے لئے(ین او سی) اجازت دی جائے۔
Swat
