Swat

دنیا بھر میں چونتیس کروڑ سے زائد افراد شوگر میں مبتلا ہیں، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) سے بچاؤ کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ فریڈرک بینٹنگ کا یومِ پیدائش بھی ہے جنہوں نے انسولین ایجاد کی۔ اس طرح اس دن اس عظیم ماہر طب کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے، مگر اس دن کا بنیادی مقصد ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔عالمی ادارہئ صحت کے مطابق دنیا بھر میں چونتیس کروڑ سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ جاں بحق ہونے والا ہر پانچواں فرد ذیابیطس میں مبتلا ہوتا ہے۔ شوگر کی بیماری سے ہرآٹھ سیکنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی اسی فیصد اموات کا تعلق غریب اور درمیانی طبقہ سے ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔