(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بابو میں مویشی خانہ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے جل کر راکھ ہوگیا۔ مویشی خانہ میں موجود متعددجانور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بابو میں علی اکبر کے مویشی خانہ میں لگی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی چار بھینسیں، تین گائیں، دو بیل اورمتعدد بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
Swat
