Swat

خوازہ خیلہ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں پولیس نے غیرنمونہ نمبر پلیٹ اور عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغازکردیا۔ پہلے روز، پولیس نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ سیکڑوں گاڑیوں سے غیرنمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشے اوروارننگ لائٹ اتاردیں۔ عارضی تجاوزات کو بھی ہٹادیاجائے گا۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ کی سرکردگی میں ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹرخان نظر، ایس ایچ او چارباغ یازخان اور ایس ایچ او ملم جبہ کے ہمراہ میڈیا کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں غیرقانونی طور پر لگائے جانے والے غیرنمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشوں اوروارننگ لائٹ لگانے والی سیکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ علاقے میں آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں ہرگز چلانے کو نہ دیں، تاکہ ان کی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔