(باخبر سوات ڈاٹ کام) مہوڈنڈ میں لاپتا ہونے والے 30 افراد خیریت سے گھر پہنچ گئے۔ گذشتہ روز شدید برف باری کے بعد یہ افراد مہوڈنڈ میں پھنس گئے تھے۔ مٹلتان کے نوجوانوں کی ایک ٹیم مذکورہ لاپتا افراد کو لانے کے لیے مہوڈنڈ گئی تھی۔ ٹیم راستے ہی میں ان افراد کو ڈھونڈ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ شدید سردی اور بھوک کی وجہ سے سب کی حالت غیر تھی۔گھر پہنچنے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا۔
Swat
