Swat

برف باری کے آغاز کے ساتھ سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں برف باری کے آغاز کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کرلیا۔ مالم جبہ، کالام، میاندم میں سیاحوں کا غیر معمولی رش رہا اور لوگ برف باری سے محظوظ ہورہے تھے۔ مالم جبہ میں اسلام آباد سے آنے والے اقرا اور عثمان نے مشرق کو بتایا کہ مالم جبہ جیسی خوبصورت جگہ ہم نے نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روڈز خراب تھے لیکن اب سوات موٹروے اور سوات کی تمام سڑکیں ٹھیک ہیں، جس پر لوگ آرام دہ اور کم وقت میں سفر کر سکتے ہیں۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود کے مطابق کالام کے ساڑھے تین سو سے زائد، تمام ہوٹلز کھلے ہیں اور سڑک ٹھیک ہونے کے بعد پہلی بار بہت بڑی تعداد میں سیاح کالام آرہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔