(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ منگل کو بھی صبح سے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کالام، میاندم، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہئ حرارت3اور زیادہ سے زیادہ9سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Swat
