(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ شینگرئی میں مسافر ہائی ایس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں نور محمد خان جاں بحق، بخت زمین، زور طلب، گل محمد، سیف خان، رحمان علی،لیاقت، صابر خان اور دو خواتین زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
