(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ گل کدہ (بت کڑہ) میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کوقتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف رفیع اللہ خان کے مطابق نواحی علاقے گل کدہ نمبرتین میں ملزم عصمت علی نے مبینہ طو رپر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی چوبیس سالہ بیوی مسماۃ(ز) کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ سیدوشریف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہئ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ وجہئ قتل گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
