(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات شعیب خان نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 30 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ملزم کے وکیل اوراسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر فواد احمد کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم ہارون الرشید کو تینوں دفعات 324,334 اور 337D میں ہر دفعہ میں مجرم کو دس، دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مورخہ 9 جون 2018ء کو مجرم نے شاہدرہ مینگورہ میں حیدر علی پر بہ ارادہ قتل حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
Swat
