(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام ریسٹورنٹ وغیرہ میں بیٹھنے پر پابندی لگادی۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید9 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3350 ہوگئی۔ مزید 7 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کی تعداد 3169 ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 76 ہے اور 413 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ایک چھٹی کے ذریعے سیکشن6(b),6(d),7 کے ذریعے تمام ریسٹورنٹ، شادی ہال وغیرہ میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگائی ہے، تاہم پارسل اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔ پابندی کے باوجود جمعرات کو سوات کے تمام ریسٹورنٹ اور شادی ہال کھلے رہے۔
Swat
