Swat

سلام پور، فائرنگ سے سابق پولیس انسپکٹر جاں بحق، دو زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ سیدو شریف کی حدود میں واقع علاقہ سلام پور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس کا انسپکٹر(ر) اور پولیس اہلکار جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق انسپکٹر(ر) طاہر شاہ کے واالد گل داد شاہ کا انتقال ہوا تھا۔ جنازے سے پہلے لوگ مسجد میں فاتحہ خوانی کے لئے بیٹھے تھے کہ اس دوران ملزم نجیب المعروف مرچکے نے مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 61سالہ انسپکٹر(ر) طاہر شاہ اور32سالہ پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق اور دو افراد سکندر حیات اور علیم شاہ شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار نثار نے بچپن میں کبوتروں کے مسئلہ پر لڑائی میں ایک شخص کو کسی چیز سے وار کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد جرگہ نے نثار کو علاقہ بدر کیا تھا۔حکم دیا تھا کہ وہ گاؤں میں واپس نہیں آئے گا۔ دادا کی وفات پر وہ جنازے کے لئے آیا تھا جس پر مخالف ملزم نے فائرنگ کی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔