(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات کے آفس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سعید نعیم خان کی زیرِ صدارت پراسیکیوٹرز کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر پبلک پراسیکیوٹر نثار عالم خان، سینئر پبلک پراسیکیوٹر تیمور خٹک، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر رفیع اللہ اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکت کی۔ ڈی پی پی سوات نے پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بہتر پراسیکیوشن کی بدولت زیادہ تر مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ڈی پی پی سوات نے پراسیکیوٹرز کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Swat
