Swat

سوات، جانو میں گھر میں آگ لگ گئی، مویشی خانہ بھی جل گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے جانو میں گھر میں آگ لگ گئی، مویشی خانہ بھی جل گیا۔ مویشی ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے دوران بے ہوش ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بیلا جانو میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، جس نے مویشی خانہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی سے گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا جبکہ تین جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکل اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ گھر کے تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا،تاہم اس دوران ریسکیوراہلکار راحت مند کی حالت غیر ہوگئی، جس کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری طو رپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔