Swat

سوات، خود کو آرمی، انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، خود کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق چپریال پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک آدمی آپ کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کر رہا ہے اور لوگوں کو پیسوں کے ذریعے نوکریوں کا جھانسا دے رہا ہے۔ اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوے ایس ایچ اُو چپریال محمد زیب خان، ایس ایچ اُو مٹہ نواب خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل طریقے سے نوسربازملزم اکبر علی ولد معمبر ساکن کنڈو گے چپریال کو گرفتار کر لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔