(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادی کالام میں گیس سلنڈر لیکج سے خوفناک آتش زدگی، 2 ہوٹل اور سپراسٹور جل گئے۔ مالکان کے مطابق ڈھائی کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا۔ سیاحوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا۔پولیس کے مطابق علی ہوٹل کے کیچن میں گیس سلنڈر لیکج سے رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے قریبی لاروز ہوٹل اور سپراسٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بھڑکتے شعلوں سے فرنیچر سمیت دیگر سامان جل گیا۔ مقامی افراد اور پولیس کی امدادی کارروائیوں کے بعد ریسکیو کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ہوٹلوں میں موجود تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ علی ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ان کا دوکروڑ روپے کا نقصان ہواہے۔ لاروش ہوٹل کا چالیس لاکھ اور سپراسٹور مالک کے مطابق اس کا گیارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
Swat
