Swat

ملزم کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت، عمر قید میں تبدیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پولیس کی تحویل میں ملزم کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ ملزم کی جانب سے ان کے وکیل حضرت رحمان اور مقتول کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بنچ نے مجرم باچا زیب کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی۔ مقتول حضرت عمر ساکن ژوب بلوچستان تیمرگرہ میں ایکسکویٹر ڈرائیور تھا۔ وہاں ان کی ایک لڑکی 22 سالہ شہیبہ سیتعلق بنا اور وہ شادی کرنے جارہے تھے۔ اس کے بعد لڑکی کے سسر باچا زیب ساکن لقمان بانڈہ نے 10 ستمبر 2018ء کوپولیس میں ایف آئی آر درج کی کہ ان کی بہو اس لڑکے کے ساتھ فرار ہورہی ہے، جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ لڑکی کا مؤقف تھا کہ وہ طلاق یافتہ ہے۔ 7 جنوری2019ء کو سیشن جج لوئر دیر نے گرفتار ملزمان حضرت عمر اور شبیہہ کو اس مقدمے میں بری کردیا، جس کے بعد پولیس حضرت عمر کو واپس جیل منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں شہید چوک میں ٹریفک کی وجہ سے گاڑی رکنے پر باچا زیب نے پولیس گاڑی کے اندر حضرت عمر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ 5 مارچ 2020ء کو ماڈل کورٹ تیمرگرہ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم باچا زیب کو موت کی سزا سنائی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔