(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کوکارئی میں نوجوان کی لاش مل گئی۔ نامعلوم افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کیا ہے۔ایس ایچ او کوکارئی روشن علی کے مطابق اخترعلی ولد علی اختیار سکنہ کُلیا (کوکارئی) دو روز قبل گھر سے لاپتا ہوگیا تھا، جس کی لاش گذشتہ روز قریبی چشمہ سے ملی۔ اخترعلی کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ وجہئ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
