(باخبر سوات ڈاٹ کام)سطحِ سمندر سے 9200 فٹ اونچائی پر واقع سوات کا خوبصورت اور برفانی علاقہ میں سیم سنز گروپ کی جانب سے ”اسنو فوڈ فیسٹول“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ملم جبہ میں اس سال غیر معمولی برف باری ہونے کی وجہ سے کئی فٹ تک برف پڑی۔ شدید سرد موسم میں آنے والے لوگ گرم کھانوں سے محظوظ ہوئے۔ آنے والے مہمانوں نے مشرق کو بتایا کہ یہاں پر ”ایک ٹکٹ میں دو مزے“ ہیں۔ ایک جانب بچوں نے برف دیکھی اور گرم کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ آنے والے مہمانوں نے چیئر لفٹ سے ملم جبہ کے خوبصورت نظارے دیکھے اور برف کے ساتھ سیلفیاں لیں۔
Swat
