Swat

محکمہئ صحت کے زیرِ استعمال ہیلتھ ایمبولینس، ریسکیو1122کے حوالہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہئ صحت ضلع سوات کے زیرِ استعمال ہیلتھ ایمبولینسوں کو باقاعدہ طور پر ریسکیو1122کے حوالے کردیا گیا۔ اب ضلع بھر کے تمام محکمہئ صحت کی ایمرجنسیاں تحصیل کی سطح پر ریسکیو 1122 کی نگرانی میں ہوں گی۔ ادارہ ریسکیو1122 ایمبولینسوں کو مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال کرے گا۔ ریسکیو1122 کے پاس ایمبولینسوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشن (ایمبولینس سروس) حسن داد، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شعیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریپئر اینڈ مینٹیننس ارشد خان نے ضلع سوات کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیردل خان کے ہمراہ وفد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکرم شاہ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر ہیلتھ ایمبولینسوں کے حوالے سے تبادلہئ خیال کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔