(باخبر سوات ڈاٹ کام) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر خالد فاروق نے کہا ہے کہ جمعیت نے نوجوانوں کی زندگیاں سنواری ہیں۔ جمعیت سے وابستہ نوجوانوں کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ سکول کالجوں میں داخل نوجوان اپنی زندگی کارآمد بنانے کے لئے جمعیت سے وابستہ ہوجائیں۔ 74واں یوم تاسیس پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ میں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا نور الرحمان افغانی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ مقام محمد زکریا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Swat
