Swat

سوات، آج ہفتہ سے سہ روزہ بارش و برف باری کا امکان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آج ہفتہ سے سہ روزہ بارش و برف باری کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں آج ہفتہ کی شام سے برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو پیر کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ بالائی علاقوں میں درجہئ حرارت نقطہئ انجماد سے گر جائے گا اور مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت 1 اور زیادہ سے زیادہ 7 تک رہنے کا امکان ہے۔ سوات میں جمعہ کے روز بھی مطلع ابرآلود رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔