Swat

سوات،مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل حادثات،ایک نوجوان جاں بحق،8 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل کے پانچ مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جورہ مٹہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں 23 سالہ نوجوان رفیع اللہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس طرح چارباغ میں موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ مانیار میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو نے تمام زخمیوں کو اپنے اپنے مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔