Swat

حکمرانوں کو ملک مزید تباہ کرنے نہیں دیں گے، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا کہ ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا لڑکھڑا کردیا ہے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ حکمران عوا م کو سہولت دینے کے بجائے مافیا زکے جیب بھروا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی حکمرانوں کو ملک مزید تباہ کرنے نہیں دے گی۔ جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں مختلف اجتماعات، میٹنگز اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔