Swat

سوا ت،100 سے زائد غیر قانونی کٹ اور ٹمپرڈ گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوا ت میں پولیس نے آٹو سکریپ سے بنی غیر قانونی کٹ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد گاڑیاں پکڑلیں۔ 8گاڑیوں کے چیسس اورانجن نمبر ٹمپرڈ ہونے پر مقدمات درج کرکے بحق سرکارضبط کرلی گئیں، جب کہ دیگر92گاڑیوں کی مکمل چھان بین کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے خلاف حکمت علی وضع کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک نظام کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشکل کا سامنا ہے جس کے لئے خصوصی پلان پر کام جاری ہے۔ شہر میں ٹریفک نظام کے جامع پلان کے لئے ایس پی وارڈن شاہ حسن خان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹ گاڑیوں کے حوالے سے جامع پلان تیار کیا جارہا ہے۔ کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں کو اسکریپ کیا جارہا ہے، تاکہ شہر سے ٹریفک کا ازدحام کم ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔