Swat

خاتون کی کانجو پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کانجو رابطہ پل سے دریائے سوات میں خاتون کی چھلانگ لگانے کی کوشش پولیس جوانوں نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او کانجو اخترایوب کے مطابق سوات میں رہائش پذیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بھکاری خاتون مسماۃ نسرین کانجو رابطہ پل پر کھڑے ہوکر دریائے سوات میں چھلانگ لگانے کی کوشش میں تھی کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ابتدائی بیان میں کہاکہ ان کے دو بیٹے نشے کے عادی ہونے پر اس نے یہ اقدام اٹھایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔