Swat

مولانا قاری محمد طیب کو سیکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)استادالعلما اور جامعہ مظہر العلوم مینگورہ کے ناظم تعلیمات مولانا قاری محمد طیب کو سیکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کردیا گیا۔ان کی نمازِ جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میدان اور سڑکوں سمیت عمارتیں بھی کم پڑگئیں۔سیکڑوں شاگردوں اور عقیدت مندوں سمیت علاقے کے لوگوں نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی،مرحوم کو آبائی گاؤں درشخیلہ میں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردِخاک کردیا گیا۔ تدفین کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی جامع مسجد وتکے شاہدرہ (مینگورہ) میں ہورہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔