Swat

سوات سیاحوں کی جنت ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاہے کہ سوات ایک سیاحتی زون ہے۔ قیامِ امن کے بعد سوات میں لاکھوں سیاحوں کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ پولیس نے عوام اور میڈیا کے ساتھ مل کر امن عامہ کو مضبوط بنادیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا نے سوات کی سیاحت کو پروان چڑھانے اور قیام امن کے لئے نمایاں کرداراداکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمان،جنرل سیکرٹری شہزادنوید کے علاوہ سینئر صحافیوں شیر ین زادہ، نیاز احمد خان، فضل خالق خان اور محمد خالق ساگر شامل تھے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاکہ سوات سیاحوں کی جنت ہے۔ سڑکوں کی تعمیر اور سہولیات کے بعد اب ملک بھر سے نہ صرف گرمیوں بلکہ سردیوں میں برف دیکھنے لاکھوں سیاح آرہے ہیں، جن کی سہولت کے لئے تفریحی مقامات پر ٹورازم پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور آپریشنل پولیس کے اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔